جرمنی: قبل از وقت انتخابات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے مقررہ وقت سے ایک سال قبل اسی برس موسمِ خزاں میں ملک میں عام انتخابات منعقد کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان اپنی پارٹی کے ایک اہم علاقائی انتخاب میں ہار جانے کے بعد کیا ہے۔ حزب اختلاف کرسچیئن ڈیموکریٹس نے نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں گیرہارڈ شروڈر کی پارٹی سوشل ڈیموکریٹس کو شکست دے دی تھی۔ جرمنی کے چانسلر کا کہنا ہے کہ ’اس انتخاب کے تلخ نتائج سے ہمارے کام کو آگے بڑھانے کی سیاسی بنیاد خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘ سوشل ڈیموکریٹس ملک پر انتالیس برس تک حمکرانی کرتی رہی ہے اور اس کے دورِ اقتدار میں ناخواندگی کا مسئلہ ہی اس کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔ برلن میں موجود بی بی سی کے رے فرلانگ کا کہنا ہے جرمنی میں مجموعی طور پر پچاس لاکھ افراد ناخواندہ ہیں اور اس لیے عام انتخابات میں ہار جیت کا انحصار بڑی حد تک اسی نکتے پر ہو گا۔ گرہارڈ شروڈر کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کی قومی انتخابات میں مقبولیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||