برطانوی انتخاب میں بلیئر کی جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی انتخابات میں وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی لیبر پارٹی نے تیسری بار کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی نے342 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ لِب ڈیم نے 55 اور کنزرویٹو پارٹی نے 176 نشستوں پر کامیابی حاصل حاصل کی ہے۔ لیبر پارٹی کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے 646 کے ایوان میں 324 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ برطانوی عام انتخاب کے موقع پر ہونے والے ایگزٹ پول میں بھی لیبر پارٹی کی برتری میں کمی کے اشارے ملتے ہیں۔ ایک ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو سینتیس فیصد، کنزرویٹو پارٹی کو تینتیس فیصد جبکہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کو بائیس فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔ اگر نتائج اس ایگزٹ پول کے مطابق آئے تو لیبر کو ساٹھ سے ستر نشتوں کی لیڈ مل سکتی ہے جو کہ 2001 میں لیبر کی حاصل کردہ برتری سے ایک تہائی کم ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||