برطانوی انتخابات: حتمی نتائج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی انتخابات کے اب تک کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی تیسری بار بھی جیت گئی ہے۔ چند نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے تاہم 646 نشستوں میں سے لیبر پارٹی کو اب تک353 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں۔ اسے اکثریت حاصل کرنے کے لیے 324 نشستیں درکار تھیں۔ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کنزرویٹو پارٹی جسے اب تک 195 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ چالز کینیڈی کی زیر قیادت لبرل ڈیموکریٹس نے اب تک 59 نشستیں حاصل کی ہیں۔ برطانوی کی انتخابی تاریخ میں ایسا چوتھی بار ہوا ہے کہ سندرلینڈ ساؤتھ کے انتخابی میں نتیجے کا اعلان سب سے پہلے کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||