ایمیزون جنگلات کی ریکارڈ کٹائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایمیزون کے بارانی جنگلات کی تباہی حد درجے تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت ماحولیات کے مطابق اگست دو ہزار چار سے پہلے بارہ ماہ کے عرصے میں چھبیس ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے جنگلات کاٹ ڈالے گئے جو اس سے پچھلے بارہ ماہ میں کاٹے جانے والے درختوں کی تعداد سے چھ فیصد زیادہ ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق یہ درختوں کے کاٹے جانے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ چھبیس ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے جنگلات کو کاٹے جانے کا مطلب ہے کہ ایمیزون جنگلات کے مجموعی رقبے کا پانچواں حصہ کاٹ ڈالا گیا ہے۔ ماٹو گراسو کی ریاست میں سب سے بڑے پیمانے پر جنگلات کا صفایا کیا گیا تاکہ وہاں سویا بین کی فصلیں اگائی جا سکیں۔ گزشتہ برس چین اور یورپی ممالک کو سویا کی برآمدات سے برازیل کو انتہائی منافع حاصل ہوا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||