BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلپائن میں پرندوں کی ایک نئی قسم
پرندوں کی ایک نئی قسم
شمالی فلپائن کے ایک دور دراز جزیرے پر بین الاقوامی تحقیق کاروں نے پرندوں کی ایک نئی قسم کا پتا لگایا ہے۔

فلپینو اور برطانوی تفتیش کاروں نے ’کالیان ریل‘ نامی اس پرندے کو کالیان کے جنگلات میں ایک ندی کے قریب پایا۔

ان کا خیال ہے کہ دنیا میں اس قسم کے زیادہ سے زیادہ دو سو جوڑے ہی ہیں اور یہ صرف اسی جزیرے پر پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی نسل ختم ہو جانے کا خدشہ ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق ’کالیان ریل‘ ایسا پرندہ ہے جو اڑ نہیں سکتا۔

اس تحقیق کے لیے مالی امداد برطانیہ میں مقیم ’اورینٹل برڈ کلب‘ اور ’رفرڈ سمال گرانٹ کمیٹی‘ نے فراہم کی تھی۔

’رفرڈ سمال گرانٹس‘ ایک برطانوی ادارہ ہے جوماحولیات کی بحالی کے منصوبوں کے لیے پانچ ہزار پاؤنڈ تک کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

News image

’کالیان ریل‘ کے بارے میں خبر ایشیائی پرندوں کے جرنل ’فورک ٹیل‘ میں شائع ہوئی تھی۔

تحقیق کار فلپائن کے بابویاں جزیروں کے پرندوں اور جانوروں کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے۔

گیارہ مئی کو کارمیلا ایسپانولا نامی ایک تحقیق کار جب جنگل سے گزر رہی تھیں تو کالیان کے قریب انہوں نے کچھ چھوٹے سے پرندے دیکھے جنہیں وہ پہچان نہیں سکیں۔ ان کے نوٹز اور تصاویر سے انکشاف ہوا کہ یہ پرندوں کی ایک نئی قسم ہے جس کے بارے میں سائنس کو اب تک کوئی علم نہیں ہے۔

جزیرے کے لوگ اس پرندے سے واقف ہیں اور اسے ’پپڈنگ‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا اندازہ ہے کہ اس علاقے میں اس پرندے کے تقریباً دو سو جوڑے موجود ہیں۔ اس پرندے کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیق کاروں کو ایک پرندے کو مارنا پڑا اور اس کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ پتا چلا کہ اس میں پرواز کی طاقت نہیں ہے۔

News image

تحقیق کی اس مہم کی سربراہ ژنویو برارڈ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ اس جزیرے پر ان کا سامنا کئی نایاب اور دلچسپ چیزوں سے ہوگا مگر انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ پرندوں کی ایک نئی قسم کا سراغ حاصل کریں گے۔

اس جزیرے کی آبادی تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ فی الحال ’کالیان ریل‘ کی نسل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مگر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ علاقے میں نئی سڑکوں اور گھرووں کی تعمیر سے ان پرندوں کے لیے ماحول پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد