| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیتر اڑا لیے گئے
دو ہزار تیتروں کو، جن کی مالیت آٹھ ہزار پاؤنڈ کے برابر بتائی جاتی ہے، برطانیہ کے ایک فارم سے چُرا لیا گیا ہے۔ ویسٹ مرسیا پولیس کا کہنا ہے کہ ان تیتروں کو شروپشائر اور ہرفورڈشائر کے سنگم پر واقع ڈاؤن ٹاؤن آن دی راک نامی افزائشی مرکز سے چرایا گیا ہے۔ ایک ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فارم پر تقریباً دس ہزار تیتروں کی افزائش کی گئی تاکہ انہیں موسمِ خزاں میں شکار کے سیزن سے پہلے آزاد کیا جا سکے۔ تیتروں کی چوری کا پتہ اس وقت لگا جب فارم کے مالک نے پندرہ ستمبر کو تیتروں کی گنتی کی۔ اطلاعات کے مطابق ان تیتروں کو اختتامِ ہفتہ پر افزائش کے آلات سمیت چرایا گیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ فارم کو نشانہ انہی لوگوں نے بنایا ہے جو پہلے سے ہی اس بات کا فیصلہ کر چکے تھے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ کہ تیتروں کو منتقل کرنے کے لیے کوئی گاڑی استعمال کی گئی ہو جس کی ہمارے ہاس کوئی تفصیل نہیں ہے‘۔ ویسٹ مارسیا پولیس اپیل کر رہی ہے کہ لوگ آگے آئیں اور پولیس کو مطلع کریں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |