BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندربن: جنگل کے لیےکاروباری منصوبہ
سندربن
سندربن کے جنگلوں کا شہد بہت مشہور ہے
ایک بھارتی کمپنی نے اٹھہتر ملین پاؤنڈ کی لاگت سے مغربی بنگال میں سندربن کے جنگلات کے لیے ’ماحولیاتی سیاحت‘ کا ایک منصوبہ بنایا ہے جس کی ماحولیات کے کارکن سخت مخالفت کر رہے ہیں۔

سندر بن کے جنگلات اہم عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں۔ سندربن میں دنیا کے سب سے بڑے مینگروو کے جنگلات ہیں اور یہ بنگال کے شیر سمیت جانوروں کی بہت سی معدوم ہوتی ہوئی اقسام کا گھر بھی ہے۔

ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا موقف ہے کہ سیاحوں کی آمد سے جنگل کا ماحول تباہ ہو جائے گا۔

لیکن منصوبہ پیش کرنے والی کمپنی سہارا کا کہنا ہے کہ اس سے سندربن کو فائدہ پہنچے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سندربن کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کے سفر کا آغاز کلکتہ سے ہوگا۔ اس کے اندازے کے مطابق وہ ہر روز پندرہ سو افراد کو جنگل کی سیر پر لے کر جائیں گے۔

کمپنی نے پانچ جگہوں پر زمین خرید لی ہے اور وہ ایک گولف کورس بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن زیادہ تر سیاح کشتیوں پر وقت گزاریں گے اور سندربن کے چھوٹے چھوٹے جزیروں کے درمیان سپیڈ بوٹ پر سفر کریں گے۔

اس منصوبے پر کام شروع ہونے میں ابھی کچھ مہینے لگیں گے لیکن اس کے بارے میں تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔

ماحولیات کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے بہت سے پہلوؤں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے منصوبے سے یقیناً جنگل کے ماحول کو نقصان پہنچے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد