BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یروشلم میں جھڑپ، متعدد زخمی
اسرائیلی پولیس
اسرائیلی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ
یروشلم میں سینکڑوں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس میں تصادم کے دوران گیارہ مظاہرین اور سات پولیس والے زخمی ہوگئے۔

یہ تصادم اسوقت ہوا جب فلسطینی دائیں بازو کے ایک شدت پسند اسرائیلی گروپ ریواوا کے حامیوں کو روکنے کے لئے جمع ہوئے۔

اس موقع پر حکام نے پینتالیس برس سے کم عمر کے فلسطینی مسلمانوں پر مسجدِ اقصی کے احاطے میں جمع ہونے پر پابندی عائد کردی۔

اسرائیلی شدت پسند گروہ یہیدی کیلنڈر کے پہلے مہینے ایار کے آغاز پر حرم شریف کے احاطے میں گھسنا چاہ رھا تھا تاکہ غزہ سے اسرائیل کے یکطرفہ فوجی انخلا پر احتجاج کیا جا سکے۔

اس موقع پر کوئی پانچ ہزار مسلمان یہودی گروہ کی مزاحمت کے لئے حرم شریف کے قریب جمع ہو گئے اور انکا پولیس سے تصادم ہوا جو دونوں طرف کے لوگوں کو دست و گریباں ہونے سے روکنے کے لئے تعینات کی گئی تھی۔مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس نے سٹین گرینیڈ استعمال کئے اور لاٹھی چارج کیا۔

یروشلم کے مفتی عکرمہ صابری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کو کوئی حق نہیں کہ وہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصی میں عبادت کرنے سے روکے۔

اس موقع پر کئی جوشیلے مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی یہودیوں کو مسجد میں ممکنہ داخلے سے روکیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد