BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوتن اسرائیل کے تاریخی دورے پر
روسی صدر پوتن یروشلم میں
صدر پو تن مشرقِ وسطی میں روس کا اثر بحال کرنا چاہتے ہیں
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے دورۂ اسرائیل کے آغاز میں روسی صدر موسے کتزیو سے ملاقات کی ہے۔

کریملن کے کسی رہنما کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ روس اور اسرائیل کے درمیان 1991 میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

ولادیمیر پوتن جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون سے بھی ملاقات کریں گے ۔ روسی صدر جمعہ کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے مذاکرات کریں گے اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر پر پھول چڑھائیں گے۔

اسرائیل کے دورے کے دوران مسٹر پوتن کو اسرائیل کے حریف ملکوں شام اور ایران کے ساتھ روسی تعاون کے بارے میں سخت سوالوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسرائیل روس کی جانب سےایران کے جوہری پروگرام کی حمایت اور شام کو میزائلوں کی فروخت پر ناخوش ہے ۔ان دونوں ملکوں پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

روسی صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ روس ایران کی مدد جاری رکھے گا کیونکہ اس کے خیال میں ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کو میزائل کی فروخت سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

مسٹر پوتن مصر سے اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اس سال کے اواخر میں ماسکو میں مشرقِ وسطی میں قیام امن کے عمل پر ایک بین ا لاقوامی کانفرنس کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس کے خلاف ہے۔ مسٹر شیرون کے مشیر آصف شارییو نے کہا کہ بین ا لاقوامی امن منصوبے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی جانب سے شدت پسند گروپوں کو ختم کرنے کے بعد ہی کانفرنس طلب کی جا سکتی ہے۔

ماسکو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر پو تن مشرقِ وسطی میں روس کا اثر بحال کرنا چاہتے ہیں۔

روس فلسطین اور اسرائیل کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے نقشہ راہ کی حمایت کرنے والے چار ممالک میں سے ایک ہے لیکن سرد جنگ کے زمانے کے بعد سے مشرقِ وسطی میں روس کا کوئی خاص اثر نہیں رہا۔

اس روڈ میپ کا مقصد اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک مستحکم اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

بدھ کو مصر کے صدر حسنی مبارک کے ساتھ قاہرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطی میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں وہ متعلقہ رہنماؤں سے بات کریں گے۔ جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی کے بارے میں بین ا لاقوامی کانفرنس کا وقت ابھی مناسب نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد