BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2003, 16:45 GMT 20:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی قرارداد، روس محتاط
جرمن چانسلر گیرہارڈ شروئڈر اور فرانسیسی صدر ژاک شیراک
روس اور جرمنی قرارداد سے لاتعلقی اختیار کریں گے

روس نے عراق میں غیرامریکی فوجیوں کی تعیناتی ممکن بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی محتاط حمایت کی ہے۔

روسی وزیر خارجہ ایگور آئیوانوف نے نئے مسودے پر خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ان اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے جن کی بازیابی کے لئے روس کوشش کرتا رہتا ہے۔

تاہم روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس قرارداد میں اب بھی کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ آئیوانوف ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں علاقائی تعاون کی تنظیم شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

 نئی قرارداد ان اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے جن کی بازیابی کلئے روس کوشش میں ہے

وزیر خارجہ آئیوانوف

دریں اثناء سلامتی کونسل میں امریکی سفارتکار اس قرارداد کی حمایت میں اراکین کو قائل کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ جمعہ کو یہ قرارداد پر سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گی۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی سمیت کونسل کے پانچوں مستقل ارکان نے اس قرارداد پر بات چیت کی ہے۔

فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے اس قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ کونسل میں فرانس اور جرمنی کے سفارتکار اس قرارداد کے خلاف ووٹ دینے سے گریز کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاویل
امریکی وزیر خارجہ کولن پاویل

دریں اثناء فرانس کی حکومت اس مسودے میں تبدیلی کے لئے تجاویز کی فہرست تیار کر رہی ہے جس کے تحت عراق میں اقوامِ متحدہ کا کردار مستحکم کیا جائے گا اور ملک کے اختیارات عراقیوں کے حوالے کرنے کے اقدامات شامل ہوں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکہ کو سلامتی کونسل کی حمایت کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ عراق میں سیکیورٹی کے لئے دوسرے ممالک کی مدد حاصل کر سکے اور امریکہ کی کوشش ہے کہ اگلے ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل یہ قرار داد منظور ہو جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد