BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 May, 2005, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھماکہ: شمالی کوریا کو انتباہ‘
News image
امریکہ کے مطابق شمالی کوریا جوہری تجربہ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔
ایشیا اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی ارادوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

جاپان میں جاری کانفرنس میں شامل ایشیا اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ان اطلاعات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے جن کے مطابق شمالی کوریا ایٹمی دھماکہ کرنے کے تیاری کر رہا ہے۔

امریکہ کی خفیہ ایجینسیوں کے مطابق شمالی کوریا جوہری تجربہ کرنے کی بڑی تیاریاں کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی دھماکہ کرنے سے باز رہے۔

ایشیا اور یورپ کے اٹھائیس ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں شمالی کوریا سے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے چھ ممالک کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہو جائے۔

عالمی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈال کر اسے اس اقدام سے روکیں جس کے نہ صرف ایشیا اور پوری دنیا پر شدید اثرات مرتب ہونگے بلکہ پورا ماحول درہم برہم ہوجائیگا۔

نیو یارک ٹائمز میں امریکی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق شمالی کوریا جوہری تجربہ کرنے کی بڑی تیاریاں کررہا ہے۔

تاہم حکام کہتے ہیں کہ کوریا کی طرف سے ایک دکھاوا بھی ہوسکتا ہے جس کا مقصد امریکہ سے اس کو روکنے کے بدلے کچھ مراعات حاصل کرنا ہو۔

آجکل اس بات پر خاصی بحث جاری ہے کہ کیا کوریا نے جوہری ایندھن کو ہتھیاروں میں تبدیل کیا ہے یا نہیں۔ دو سال پہلے کوریا پہلا ملک بن گیا تھا جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے دستبردار ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد