ابوغریب سکینڈل: لِنڈی کا اقبالِ جرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خاتون فوجی پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ نے عراق کے ابوغریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کا اقبالِ جرم کر لیا ہے۔ بائیس سالہ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ نے فورٹ ہڈ، ٹیکساس میں اپنے کورٹ مارشل کے دوران اقبالِ جرم کیا۔ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ عراق کی بدنامِ زمانہ ابوغریب جیل میں قیدیوں سے کی جانے والی بدسلوکیوں کے سکینڈل کی علامت بن گئی تھیں۔ ان کے خلاف الزمات کے تحت ان کو 16 سال قید کی سزا ہو سکتی تھی لیکن ان کے اقبالِ جرم کے بعد اب گیارہ سال سے 30 ماہ تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
سازش، فرض سے کوتاہی اور قیدیوں سے بدسلوکی اور نازیبا حرکات کے ارتکاب کا اقبالِ جرم کرنے کے بعد ان کی سزا کم ہو کر 30 ماہ رہ سکتی ہے۔ سزا کا اعلان اس ہفتے ہی کیا جائے گا۔ وہ نو فوجیوں میں سے ایک تھیں جنہیں 2003 میں عراقی قیدیوں کے ساتھ کی گئی بدسلوکی جیسے الزامات کا سامنا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||