BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 April, 2005, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوپ کے دیدار کے لئےلاکھوں سوگوار
پوپ
جمعہ کو پوپ کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے اہم رہنما شرکت کے لئے آئیں گے
ہزاروں افراد پوپ جان پال دوئم کے آخری دیدار کے لئے ویٹکن میں جمع ہو رہے ہیں۔

دوسرے شہروں اور ملکوں سے آنے والے بہت سے لوگوں نے سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں پوپ کے دیدار کے لئے لگنے والی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کیا۔

رومن کیتھولک کلیسا کے اس رہنما کے آخری دیدار کی امید میں ہزاروں افراد دوسرے علاقوں سے سفر کر کے ویٹکن پہنچ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ جمعہ کو پوپ کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے اہم رہنما شرکت کے لئے آئیں گے۔

حکام نے طے کیا تھا کہ ہر رات سینٹ پیٹر کو صفائی کے لئے تین گھنٹوں کے لئے بند کیا جائے گا۔لیکن لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے بیسلیکا کو ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی دوبارہ کھولنا پڑا۔

پوپ کے دیدار کے لئے قطاریں اتنی لمبی تھیں کہ قطار میں موجود کچھ بوڑھے لوگ بے ہوش ہو گئے اور وقت گزارنے کے لئے کچھ لوگوں نے گانا شروع کر دیا۔

لوگوں نے اپنے موبائیل فون کے کیمروں سے پوپ کی تصاویر بھی اتاریں۔

پوپ کے دیدار کے لئے آنے والی 36 سالہ مارسیلا نے کہا کہ ’پوپ میرے تاریک ترین دنوں میں میرے ساتھ تھے میں ان کے دیدار کے لئے کتنا بھی انتظار کر سکتی ہوں ‘۔

آسٹریا سے آنے والی نن سسٹر سمعون نے لمبے انتظار کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ’پوپ نے کلیسا کے لئے اپنی پوری زندگی صرف کر دی چند گھنٹوں کا انتظار اس کے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتا‘۔

پوپ کی آخری رسومات میں امریکی صدر جارج بش سمیت 200 غیر ملکی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ اجتماع تاریخ کے بڑے اجتماع میں سے ایک ہوگا۔ روم کے حکام جمعہ کے روز دو لاکھ سوگواروں کے ہجوم کی توقع کر رہے ہیں۔

اور اس دوران شہر کا سب سے بڑا مسئلہ لوگوں کی رہائش ہے۔

ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس پہلے ہی بھر چکے ہیں۔اسٹیڈیم اور ایسے بڑے مقامات میں عارضی طور پر لوگوں کے ٹھہرانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد