BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 April, 2005, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوپ جان پال کا ویٹیکن میں آخری دیدار شروع
پاپائے اعظم جان پال
ویٹیکن میں پوپ کے آخری دیدار کے لیے لوگ جمع ہیں۔
کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پاپائے روم جان پال دوئم کی میت کو ویٹیکن میں آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔

پوپ کا آخری دیدار کرنے والوں کی قطار میں اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی بھی شامل تھے۔

اس سے قبل سینٹ پیٹرس سکوائر میں لاکھوں سوگواروں نے کھلے آسمان تلے منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت جو پوپ جان پال کو تعظیم دینے کے لیےمنقعد کی گئی۔

پوپ جان پال دوئم ہفتے کی شام کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

News image
پوپ کی میت کو ایک چبوترے پر رکھا گیا ہے

پوپ جان پال دوئم ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق 9:37 ( جی ایس ٹی7:37 ) پر دل اور گردوں کے کام بند کرنے کی وجہ سے وفات پا گئے۔

سینٹ پیٹرزسکوائر میں جمع ہزاروں لوگ پوپ جان کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

پولینڈ میں پیدا ہونے والے کیرول وجٹیا 1978 میں پوپ کے عہد ے پر فائز ہوئے۔ وہ اسقاط حمل اور ضبط تولید پر قدامت پسند خیالات کے حامی تھے۔

جان پال کی میت کو ویٹیکن کے ایک ہال میں ایک چبوترے پر رکھ دیا گیا اور ان کے سرہانے روائیتی لباس میں ملبوس دو محافظ کھڑے ہیں۔

پوپ کی میت کو سینٹ پیٹرس بیسلیکا لے جایا جائے گا جہاں پر ان کا دیدارِ عام ہو گا۔

حکام کا خیال ہے کہ پوپ جان پال دوئم کے آخری دیدار کے لیے لاکھوں افراد روم آئیں گے۔

پوپ کی تدفین کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گی لیکن توقع ہے کہ انہیں بدھ سے پہلے نہیں دفنایا جائے گا۔

News image
روم میں ایک شخص پوپ کی وفات پر دوزانوں ہو کر دعا مانگ رہا ہے

نیا پاپائے روم چننے کی ذمہ داری رومن کیتھولک چرچ کے ایک سو سترا کارڈینل کی ہے۔ ان کارڈینل کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاپائے روم کی وفات کے بعد بیس روز کے اندر ان کا جانشین منتخب کریں۔

ویٹیکن نے پاپائے روم کی صحت کے بارے پوری دنیا کو باخبر رکھا اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے ان کے صحت کے بارے میں بلیٹن جاری کرتے رہے۔

پاپائے روم جان پال دوئم فروری میں حلق کے آپریشن کے بعد پوری طرح صحت یاب نہیں ہوسکے اور انہیں خوراک ایک نالی کے ذریعے دی جا رہی تھی جس کے باعث انہیں بولنے میں بھی دشواری رہی۔

ویٹیکن میں ان کی صحت کے بارے میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے انہیں تیز بخار ہوگیا تھا۔
چوراسی سالہ پوپ کئی سال پارکنسن (فالج اور رعشے کے مرض) میں مبتلا رہے۔

ویٹیکن کے سینٹ پیٹر سکوائر میں پاپائے روم کے معتقدین کی ایک بہت بڑی تعداد جمع تھی جو ان کی موت کی خبر سن کر رونےلگے۔

کیتھولک فرقے کے ایک مذہبی رہنماء کے مطابق تقریباً تیس ہزار لوگ سکوائر میں موجود تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد