پوپ جان پال ہسپتال میں داخل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رومن کیتھولک فرقے کے مذہبی رہنما پوپ جان پال دوئم کو ایک مہینے میں دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ویٹیکن حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوراسی سالہ پوپ جان پال دوئم کو فلو اور سانس لینے کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ پوپ جان پال دوئم کو فرروی کے شروع میں بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دس دن تک رہے۔ چوراسی سالہ پولش نژاد اد مذہبی رہنما کو فلو اور سانس لینے میں دشواری کے بب روم کے ایک ہسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ پوپ جان پال دوئم گزشتہ 455 برس میں منتخب ہونے والے پہلے غیراطالوی مذہبی رہنما ہیں۔وہ اس وقت بیسویں صدی کے کم عمر ترین پوپ بنے تھے جب 1978 میں 58 سال کی عمر میں انہیں رومن کیتھولک فرقے کا اعلیٰ ترین مذہبی رہنما چنا گیا تھا۔ جان پال دوئم 27 برس سے پوپ کے عہدے پرفائز ہیں اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد ان کے ماننے والے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||