| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اہل کتاب ایک ہی محفل موسیقی میں
پاپائے روم نے عیسایوں، یہودیوں اور مسلمانوں سے مصالحت کی پرزور اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ اپیل ویٹیکن میں منعقدہ کلاسیکی موسیقی کی ایک محفل میں کی جس میں تینوں عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ اس محفل میں پوپ جان پال دوئم، دو اسرائیلی ربی اور بعض مسلم علماء بھی شریک تھے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ اس شام موسیقی کا مقصد حضرت ابراہیم کے ماننے والوں کے مابین پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا تھا۔ حضرت ابراہیم کو تینوں عقائد کے پیروکار مانتے ہیں۔ یہ محفل ہفتے کی شام منعقد کی گئی جس میں لندن، ترکی اور پاپ جان کے پولینڈ میں آبائی قصبہ اور امریکہ میں پٹسبرگ کے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز پوپ نے دو اسرائیلی ربیوں کا خیرمقدم کیا۔ یہ اسرائیل کے کسی بڑے مذہبی پیشوا کا ویٹیکن کا پہلا دورہ تھا جہاں کئی نامور مسلمان علماء بھی موجود تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||