پوپ کے لئے سخت حفاظتی اقدامات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایسٹر کی روایتی تقریبات کے موقع پر پاپائے روم کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کمزور و نحیف پوپ نے ’گڈ فرائیڈے‘ کے روز ایسٹر کی ان روایتی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بارش میں روم کے کولیزیم کے گرد صلیب کے مشعل بردار جلوس کی قیادت بھی کی۔ پوپ اپنی خراب صحت کے باوجود ایسٹر کی تمام تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اطالوی ذرائع ابلاغ نے پچھلے ہفتہ ویٹیکن کو خبردار کیا تھا کہ پوپ پر ایسٹر کے موقع پر حملہ ہو سکتا ہے۔ ویٹیکن اور مرکزی روم کا علاقہ نو فلائی زون قرار دیا جا چکا ہے اور سینٹ پیٹر سکوائر کو جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ پولیس افسران اور حفاظتی چیک پوسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح تراسی سالہ پوپ نے ’اعترافات‘ سننے کی پرانی روایت پر عمل کرتے ہوئے ایک گھنٹہ تک مختلف قومیتوں کے پانچ مردوں اور اور چھ خواتین کے اعترافات سنے۔ دوپہر کو انہوں نے ’پیشن آف دی لارڈ‘ سروس میں شرکت کی۔ یہ سروس یسوع مسیح کے سینٹ پیٹرز کے گرجے میں گزارے ہوئے آخری چند گھنٹوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ شام کو انہوں نے بارش میں روم کے کولیزیم کے گرد صلیب کے مشعل بردار جلوس کے موقع پر ہزاروں لوگوں کے مجمع میں دعا کرائی۔ پوپ جان پال دوئم اپنی خرابئ صحت سے پہلے مندرجہ بالا جلوس میں لکڑی کی صلیب اٹھا کر شرکت کرتے تھے۔ لیکن اس سال بھی انہوں نے پچھلے سال کے مانند بیٹھ کر جلوس دیکھا اور آخر میں دعا کرائی۔ ایسٹر کی تقریبات ہفتے کے دن بھی جاری رہیں گی اور ان کا اختتام اتوار کے روز سینٹ پیٹرز سکوائر میں لاکھوں لوگوں سے پوپ کے روایتی خطاب سے ہو گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||