پوپ جان پال کا آپریشن کامیاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیے گئے پوپ جان پال دوم آپریشن کامیاب رہا ہے۔ رومن کیتھولک فرقے کے مذہبی رہنما پوپ جان پال دوئم کو ایک مہینے میں دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ویٹیکن حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوراسی سالہ پوپ جان پال دوم کو فلو اور سانس لینے کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کی سانس کی نالی کا آپریشن کیا گیا جو تیس منٹ تک جاری رہا اور کامیاب رہا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ جان پال کی حالت اب معمول پر ہے۔ اس سے پہلے پوپ جان پال دوئم کو فرروی کے شروع میں بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دس دن تک رہے۔ چوراسی سالہ پولش نژاد مذہبی رہنما روم کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ویٹیکن کے ترجمان آرچ بشپ جان فولے نے بی بی سی کو بتایا کہ پوپ اہم فیصلے کرنے کی حالت میں ہیں اور ان کے معتمدین ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جب 1978 میں انہیں رومن کیتھولک فرقے کا اعلیٰ ترین مذہبی رہنما چنا گیا تھا تو ان کی عمر 58 سال تھی کی عمر تھی اور وہ 455 برس میں منتخب ہونے والے پہلے غیراطالوی اور اس وقت بیسویں صدی کے کم عمر ترین پوپ تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||