BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 March, 2005, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیروت: شام کی حمایت میں مظاہرہ
News image
لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر ملک میں شام کے کردار کو سراہا اور مغربی ’مداخلت‘ کو مسترد کیا۔

بیروت کے مرکزی چوراہے کی طرف بڑھتے ہوئے ہجوم نے ’بیروت آزاد ہے‘ اور ’امریکہ چلا جائے‘ کے نعرے بلند کیے۔

گزشتہ ماہ شامی فوجوں کے انخلاء کی غرض سے حزب اختلاف کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک شام کے حق میں کیا گیا یہ پہلا بڑا مظاہرہ ہے۔

امریکہ نے شامی انخلاء سے متعلق اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر عمل درآمد کا کہا ہے جسے خود امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس ریلی کا اہتمام شام نواز شیعہ تنظیم حزب اللہ نے کیا ہے۔ تنظیم کے محافظ سیاہ لباس پہنے چوراہے اور عمارتوں کی چھتوں پر پوزیشن سنبھالے رہے۔

یہ چوراہا شہداء چوک سے چند سو میٹر دور واقع ہے جہاں عیسائی، ڈروز اور سنی مسلمانوں سمیت بہت سے مغرب نواز نوجوان بھی مظاہرے کر رہے تھے۔

فوجی گاڑیوں کی ایک قطار دونوں علاقوں کے درمیان موجود رہی تاکہ مخالف مظاہرین کے درمیان کسی قسم کے چپقلش کے امکان کو روکا جا سکے۔

شام کے لبنان میں تیس سال، ایک نظرلبنان میں شام
دمشق کے بیروت میں تیس سال، پس منظر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد