برطانیہ میں 2 سودہشت گرد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس کے سابق سربراہ جان سٹیوینز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دو سو کے لگ بھگ دہشت گرد موجود ہیں جو اسامہ بن لادن کے تربیت یافتہ ہیں۔ ان کے اس بیان پر برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ ’سابق پولیس سربراہ کے اس بیان سے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے بارے میں حکومت کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔ سر جان سٹیونز نے ایک برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں نے کشمیر، چیچنیا اور بوسنیا میں جاری تحریکوں میں حصہ لیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سر جان سٹیونز کے بیان سے وزیراعظم کے اس بیان کے تائید ہوتی ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ حقیقی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام درکار ہیں۔ سر جان سٹیونز پانچ ہفتے قبل پولیس کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے ہیں اور وہ برطانیہ کے سینیئر ترین پولیس افسر تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||