BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 May, 2004, 03:00 GMT 08:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو گونج رہا ہے
ڈرامے کا منظر
کم از کم چھ برطانوی ابھی بھی گوانتاناموبے میں زیرِ حراست ہیں
جہاں بین الاقوامی قانون کا بس نہیں چل رہا وہاں تھیٹر نے کام کر دکھایا ہے۔

گوانتانامو: ہونر باؤنڈ ٹو ڈیفنڈ فریڈم کیوبا میں امریکہ کے فوجی اڈے گوانتانامو بے میں بغیر مقدمے کے حراست میں رکھے ہوئے برطانوی شہریوں کے بارے ایک برطانوی ڈرامہ ہے جنہیں ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے آغاز میں ہی پکڑ لیا گیا تھا۔

ڈرامہ نگار جیلین سلوو اور وکٹوریہ برٹن نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ ان باتوں پر مبنی ہے جو گوانتانامو کے قیدیوں نے بتائی ہیں یا جو انہوں نے خطوط میں لکھیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار نیل ارون کے مطابق ڈرامے میں وہ جرم بلکہ وہ سزا دکھائی گئی ہے جو ان سب آزادیوں کا مذاق اڑاتی ہے جو بظاہر ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کی وجہ بنی تھیں۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حراست کی دل ہلا دینے والی تفصیلات بغداد کے ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کے بعد اب اور بھی قابلِ یقین ہو گئی ہیں۔

News image
ولیم ہوئلینڈ ڈونلڈ رمزفیلڈ کے کردار میں

ڈرامے میں حراست میں لیے گئے لوگ اور ان کے خاندان کے افراد گوانتانامو بے کی داستان سناتے ہیں۔

جمال الحارث جن کا کردار پیٹرک رابنسن نے ادا کیا ہے اور جو ان چار برطانوی باشندوں میں سے ایک ہیں جو گوانتانامو بے سے رہا ہو کر آئے ہیں ایک سین میں کہتے ہیں کہ ’میں مانچیسٹر سے ہوں، میں یہاں کیا کر رہا ہوں‘۔

مسٹر بیگ (بدالزمان) بتاتے ہیں کہ کس طرح ان کا بیٹا برمنگھم سے افغانستان ایک رضاکارانہ کام کرنے والے امدادی کارکن کے طور پر گیا۔

ڈرامے کے منتظمین اور مسٹر بیگ کے مطابق، جنہوں نے یہ ڈرامہ دیکھا، برطانوی سامعین اور حاضرین زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ برطانیہ کے شہری ہونے کے ناطے جو ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی ہے برطانیہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ان قیدیوں کے انسانی حقوق کے لئے امریکہ پر زور ڈال سکے۔

کم از کم چھ برطانوی ابھی بھی گوانتاناموبے میں زیرِ حراست ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد