BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 10:23 GMT 15:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
20 پاکستانیوں کی گوانتانامو سےرہائی
گوانتانامو
گوانتاناموبے قید رکھے گئے لوگوں پر کسی فرد جرم کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اس ماہ کے آخر تک گوانتانامو سے 20 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گا۔

اسلام آباد کی کوشش ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو جلد از جلد رہائی دلانے میں کامیابی حاصل کرے۔

صدر مشرف کی حکومت کو اس معاملے میں بھی بڑھتی ہوئی داخلی تنقید کا سامنا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستانی ان سینکڑوں لوگوں میں شامل تھے جنہیں افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شعبہ میں گرفتار کیا جائے گا۔

پاکستانی بریگیڈیئر چیمہ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ گوانتانامو بے میں امریکیوں نے چالیس پاکستانیوں کو زیر حراست رکھا ہوا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں سے بیس کو جاری ماہ کے آخر تک رہا کر دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر چیمہ نے اس وفد کی قیادت کی تھی جس نے اسی سال اپریل میں امریکی حکام سے اس بارے میں مذاکرات کیے تھے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسے پاکستانیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد