گوانتانامو: پانچ برطانویوں کی رہائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید نو میں سے پانچ برطانوی قیدیوں کو رہا کیا جانے والا ہے۔ برطانوی وزیرخارجہ جیک سٹرا نے اعلان کیا ہے کہ رہاگئی پانے والے پانچوں افراد آئندہ چند ہفتوں میں وطن واپسی کے لیے پروام کریں گے۔ کیوبا کے جزیرے میں امریکہ کی کسی الزام اور مقدمے کے بغیر طویل قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے ان برطانوی شہریوں کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واپس وطن پہنچنے پر انہیں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ چند روز پہلے امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وگانتانامو بے میں قید ساڑھے چھ سو کے لگ بھگ افراد کے معاملات پر نظر ثانی کی جانے والی ہے۔ امریکہ کے اس اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک برطانوی اسیر کی وکیل نے کہا تھا کہ جب اب تک اسیروں کو نہ تو الزامات سے آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی انہہیں اپنے وکیلوں سے ملنے کی اجازت ہے تو اس صورت میں اگر ان کے معاملات پر نظر ثانی کی بھی جائے گی تو لاحاصل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے انصاف کے عمل کو کوئی مدد حاصل نہیں ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||