BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 November, 2003, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی قیدیوں کی واپسی کا امکان
شفیق رسول
شفیق رسول کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں

اطلاعات کے مطابق گوانتانامو بے میں زیرِ حراست برطانوی باشندوں کی واپسی کا معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی آبزرور کے مطابق قطع نظر اس کے کہ وہ کسی جرم میں ملوث پائے جاتے ہیں کہ نہیں نو برطانوی باشندوں کو واپس بھیج وطن بھیج دیا جائے گا۔

انسانی حقوق سے متعلق قانون داں سٹیفورڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ہر سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

تاہم برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔

آبزرور اخبار کے مطابق امریکہ بھی چاہتا ہے کہ برطانوی باشندوں کو واپس بھیج دیا جائے تاکہ اس مسئلے پر کشیدگی ختم ہو جائے۔

سٹیفورڈ سمتھ نے کہا کہ زیادہ تر زیرِ حراست برطانوی باشندوں کو کسی نہ کسی جرم کا اقرار کرنا ہو گا جس کی سزا وہ برطانیہ میں جا کر پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو برطانوی باشندوں شفیق رسول اور آصف اقبال کو رہا کر دیا جائے گا۔ یہ دونوں لِپٹون لاو کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے کہ ان پر کوئی مقدمہ ڈالا جائے کیونکہ ان کے خلاف کچھ ہے ہی نہیں۔

امریکی صدر جارج بش کے برطانیہ کے دورے کے دوران اس بات کی امید پیدا ہو گئی تھی کہ طالبان یا القاعدہ سے تعلق کے شبہ کے الزام میں گوانتانامو بے میں قید برطانوی باشندوں سے متعلق کوئی معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

برطانیہ کے ایک اعلیٰ جج لارڈ جسٹس سٹین نے قیدیوں کو گوانتانامو بے میں قید رکھے جانے کی شدید مذمت کی تھی اور اسے انصاف کا خون بتایا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد