BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 January, 2004, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو: کم عمر ترین قیدی رہا
خلیج گوانتانامو کی جیل

خلیج گوانتانامو میں امریکہ کی فوجی جیل میں قید تین قیدیوں کو جن کی عمریں تیرہ سے لے کر پندرہ سال تک بتائی جاتی ہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

یہ تینوں ایک سال تک جیل میں رہے۔ ان کو ان کے ملک روانہ کر دیا گیا لیکن ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔

یہ تینوں گوانتانامو جیل کے کم عمر ترین قیدی سمجھے جاتے تھے اور ان پر طالبان کی حمایت کا الزام تھا۔

بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ان کو قید میں رکھنے پرامریکی حکومت کو انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکہ کے محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو ان تینوں لڑکوں سے اب کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی ان سے پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔

گوانتانامو کی جیل میں چھ سو سے زیادہ افراد بغیر کسی مقدمے کے افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے قید ہیں۔

اب تک ستاسی افراد کو رہا کیا جا چکا ہے۔ چار افراد کو سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ جمعرات کو رہاہونے والے لڑکوں کے نام ان کی سلامتی کی خاطر نشر نہیں کئے جائیں گے۔

پینٹاگون نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے ان تینوں لڑکوں کو نئی زندگی شروع کرنے میں مدد دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد