BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 07:16 GMT 12:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: منحرف مذہبی رہنما رہا
حسن یوسفی عشقیواری
حسن یوسفی عشقیواری
ایران میں عدالت نے ایک منحرف مذہبی رہنما حسن یوسفی عشقیواری کو چار برس سے زائد قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

عشقیواری کو دو ہزار میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ برلن میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تھے۔ ایرانی انتظامیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد اسلامی جمہوریہ کا تختہ الٹنا ہے۔

ان پر عائد الزامات میں مرتد ہونا بھی شامل تھا جس کی ایران میں سزا موت بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم بعد میں نظرثانی کی ایک عدالت نے عشقیواری پر بڑا الزام ختم کرتے ہوئے انہیں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عشقیواری کو سنائی گئی سزا کی دو تہائی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کیا جا سکتا تھا۔

News image

ادھر خواتین پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار یاکن ارترک نے ایران سے کہا ہے کہ وہ موت کی سزا کو ختم کرے اور اس ضمن میں قید افراد کے مقدمات کا دوبارہ جائزہ لے۔

تہران کے دورے کے دوران مسز ارتک نے کہا کہ انہیں ایران میں کی جانے والی بلا جواز گرفتاریوں، تشدد، طویل عرصے تک قیدِ تنہائی میں رکھنے اور قیدیوں کو وکلاء تک رسائی فراہم نہ کرنے پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قانون گھریلو جھگڑوں کا شکار ہونے والوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔ ارترک نے یہ بھی کہا کہ ایران میں خواتین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف قوانین میں اصلاحات کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کی سنگساری بند کرنے سے متعلق حالیہ عدالتی فیصلے جیسے اقدام کو قانونی شکل دینی چاہیے۔ مسز ارترک انسانی حقوق سے متعلق اپنی سفارشات اقوام متحدہ کے کمیشن کو پیش کریں گی۔

ایرانی صدارتی امیدوارخواتین، ایران انتخاب
کیا خواتین صدارت کے قابل نہیں؟
سیمور ہرش’خبر سچی ہے‘
امریکی صحافی سیمورہرش کا انٹرویو: ویڈیودیکھئیے
ایران، بش کا ہدف
امریکی کمانڈو چھ ماہ سے ایران میں موجود ہیں
مذہبی رہنماتبدیلیِ جنس کا حق
ایران میں تبدیلی جنس کی اجازت کیوں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد