 |  سیمور ہرش |
امریکی صحافی سیمور ہرش نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس رپورٹ پر قائم ہیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوجی ایران کے خلاف خفیہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان بش انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ہرش کی رپورٹ بعید از قیاس باتوں اور غلطیوں سے پُر ہے۔ بی بی سی کے جیریمی پیکسمین سے بات کرتے ہوئے مسٹر ہرش نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا کہ میری خبر کتنی سچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ یہ نہیں چاہتی کہ ایران کے بارے میں اس کے ارادوں کا عوام کو پتہ چلے۔
|