BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 January, 2005, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی کمانڈوز کی مدد نہیں کی‘

 مسعود خان
’پاکستان کے ایران کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں‘
پاکستان نےان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمانڈوز پاکستانی خفیہ اداروں کی مدد سے ایران کے اندر گھس کر ممکنہ امریکی حملوں کے لیے فوجی ٹھکانوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔

دفترِخارجہ کے ترجمان مسعود خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان اس سلسلے میں امریکہ کی کسی قسم کی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ امریکہ اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ایجنسی کو اس قسم کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ہو سکتا ہے امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستان کی طرف سے فراہم کیے گئے فضائی اڈوں کا غلط استعمال کیا ہو اور ایران کی ایٹمی تنصیبات کی جاسوسی کی ہو، انہوں نے کہا کہ یہ بات اگر امریکی عہدیداروں سے پوچھی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور پاکستان امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو بالکل غلط سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حکومتی سطح پر ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

اس سے پہلے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی کمانڈوز پاکستانی خفیہ اداروں کی مدد سے ایران کے اندر گھس کر فوجی ٹھکانوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔

تحقیقاتی صحافت کے لیےمعروف امریکی صحافی سیمور ہرش کی اس رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈوز پچھلے چھ ماہ سے ایران کے اندر موجود ہیں۔

سیمور ہرش نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اہم فوجی تنصیبات کی نشاندھی میں امریکی کمانڈوز پاکستانی حکومت سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد