سیستانی کے معتمدِ خاص ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں شیعہ مسلمانوں کے اعلی ترین رہنما کے ایک معتمد خاص کو ان کے چار مسلح محافظوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو سلمان پاک کے علا قے میں عشاء کی نماز کے بعد شیخ محمود المدنی کو نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے چار محافطوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ محمود المدنی بغداد کے جنوب میں سنی اکثریتی علاقے میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ شیخ المدنی کو سیاسی مخالفین کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے پر دھمکیاں دی جا رہیں تھیں۔ عراق میں الیکشن کے خلاف سرگرم مزاحمت کاروں کی طرف سے انتخابی عمل کو درم بھرم کرنے کے لیے یہ تازہ ترین حملہ تھا۔ ایک اور واقعہ میں مسلح افراد نے چھ افراد کو ہلاک کر دیا اور ترکی کے ایک تاجر کو بغداد کے ایک ہوٹل سے اغواء کر لیا۔ تقریبا دس کے قریب مسلح افراد نے ایک بس پر حملہ کر دیا جو ترکی سے تعلق رکھنے والے تاجر عبدالقادر تنکریکولو کو بغداد میں واقعہ باخان ہوٹل سے لینے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں تنکریکولو کا ایک ذاتی ملازم ہلاک ہو گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||