سونامی: سعودیوں میں جوش و جذبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں سونامی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے اگرچہ سست رفتاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن اب تک اسّی ملین ڈالر جمع کیے جا چکے ہیں۔ اس رقم میں شاہ فہد کی جانب سے دیے جانے والے پانچ ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ سعودی حکومت نے سونامی سے متاثرہ افراد کے لیے سرکاری طور پر تین کروڑ یعنی تیس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ سونامی سے متاثرہ افراد کا نوٹس لینے میں اسلامی دنیا نے قدرے سُستی کا مظاہرہ کیا جس کی بنا پر اسے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب سعودی عرب میں ایک ہی رات میں تیس کروڑ اسی لاکھ ریال کے عطیے جمع کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں ایک ہی شہزادے کی جانب سے سات کروڑ ریال دیئے گئے۔ جبکہ مجموعی طر پر تیس کروڑ اسی لاکھ ریال جمع کئے گئے۔ دارالحکومت ریاض کے اسٹیڈیم سے نشر کیے جانے والے اس پروگرام میں سعودی شہری رقوم کے علاوہ کپڑے اور دوسری اشیاء بھی لے کر آئے۔ دوسرے اسلامی ملکوں میں قطر نے پچیس ملین، متیدہ عرب امارات نے بیس ملیناور کویت نے دس ملین ڈالر دیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||