’بش سے دوستی، CIA کی نوکری‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے ایک ڈیمو کریٹ نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے جارج ڈبلیو بش نے جس امیدوار کو نامزد کیا ہے ان کے وہائٹ ہاؤس سےگہرے روابط ہیں۔ سینیٹر جے راک فلر نے کانگریس رکن پورٹر گوس کی نامزدگی کے بارے میں ہونے والی سماعت کے دوران کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی ساکھ بحال کرنے کے لئے وہ آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکیں گے۔ 11 ستمبر کے حملوں کے لئے سی آئی اے اور دیگر خفیہ اداروں کی شدید نکتہ چینی کی گئی تھی۔ پورٹر گوس نے کمیٹی سے کہا کہ وہ امریکہ کی سلامتی کے لئے بہت محنت سے کام کریں گے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ ڈیموکریٹس پورٹر گوس کے سلسلے میں زیادہ دباؤ ڈ ال سکیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں قومی سلامتی کے سلسلے میں ہونے والی اصلاحات میں روکاوٹ پیدا کرنے کے الزام کا خدشہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ پورٹر گوس اگلے ہفتے تک اس عہدے کے لئے منظور کر لئے جائیں گے۔ گوس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جارج ٹیننٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے جولائی میں گیارہ ستمبر کمیشن کی رپورٹ آنے سے قبل استعفی دے دیا تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے ان حملوں کو روکنےمیں ناکام رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||