ریپبلیکن کنوینشن: سخت سکیورٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک میں میڈیسن سکوائر گارڈن کے اردگرد جہاں ریپبلیکن کنوینشن ہو رہا ہے سکیورٹی کے انتظامات بہت سخت کر دیے گئے ہیں اور کہا جا رہا کہ اس سے پہلے امریکہ میں اس طرح کے سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ کنوینشن کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور دس ہزار پولیس والے وہاں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ نیو یارک میں کل سینتیس ہزار پولیس والے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ دریائے ہڈسن اور ایسٹ ریورز میں کشتیاں گشت کر رہی ہیں اور آسمان پر متواتر نگران طیارے پرواز کر رہے ہیں۔ ایک سو اسی تربیت یافتہ کتے بھی یہ سونگھنے میں مصروف ہیں کہ کہیں کوئی دھماکہ خیز مواد تو نہیں رکھا گیا۔
سٹیچو آف لبرٹی پر ایک ایسی مشین نصب کر دی گئی ہے جو سیاحوں کے کپڑوں میں ہوا بھر کر یہ چیک کرتی ہے کہیں ان کے پاس کوئی زہریلہ یا دھماکہ خیز مواد تو نہیں۔ دریں اثناء نیویارک میں کنوینشن کے موقع پر صدر بش کے مخالفین نے شہر کی گلیوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کا اہتمام کرنے والے منتطمین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ میں حکومت کی عراق پالیسی پر شدید نقطہ چینی ہو رہی ہے وہ دو لاکھ پچاس ہزار مظاہرین کی شمولیت کی توقع کر رہے ہیں۔ پچھلے چند روز میں نیویارک میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس نے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||