BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 August, 2004, 02:16 GMT 07:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش انتخابی ٹیم کے وکیل کا اعتراف
کیری اور بش
بش نے کیری کی جنگ میں خدمات کی ستائش کی
بش کی انتخابی ٹیم کے ایک وکیل نے اس اعتراف کے بعد استعفی دے دیا کہ ان کے تعلقات اس گروپ سے تھے جس نے بش کے حریف امیدوار جان کیری پر اپنے جنگ کے ریکارڈز کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔

بینجمن جنسبرگ نے اس گروپ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ویتنام کی جنگ میں جان کیری کی بہادری کے بارے میں سوال کرے۔

صدر بش اور ان کے ڈیمو کریٹ حریف جان کیری کے جنگ کے ریکارڈ اس انتخابی مہم میں بہت اہم موضوع بن گئے ہیں۔

اس ہفتے جارج بش نے غیر سرکاری منفی تشہیر کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سینیٹر جان کیری کے جنگ کے ریکارڈ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت جرات اور بہادری سے فوج میں اپنی خدمات پیش کیں۔

جان کیری
ویتنام جنگ میں خدمات کے لئے کیری کو پانچ میڈلز ملے تھے

جان کیری کی ٹیم نے الزام لگایا تھاکہ یہ گروپ ریپبلیکن پارٹی کی انتخابی مہم کا مورچہ بنا ہوا ہے۔

کیری کے ترجمان نے کہا کہ بینجمن جنسبرگ کا استعفی اس بات کا ایک اور کھلا ثبوت ہے کہ بش کی انتخابی مہم سے اس گروپ کا تعلق ہے۔

بش کی ٹیم نے کئی مرتبہ اس گروپ کے ساتھ کسی طرح کے تعلق سے تردید کی تھی۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جان کیری نے ویتنام کی جنگ میں پانچ میڈلز حاصل کیے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد