BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جان کیری کی مزید کامیابی
امریکی سینیٹر جان کیری
امریکی سینیٹر جان کیری کا تعلق شمالی ریاست میساچوسیٹس سے ہے۔
امریکی سینیٹر جان کیری نے ورجینیا اور ٹینیسی کی ریاستوں میں پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ان کی اس کامیابی سے آئندہ نومبر میں متوقع امریکہ کے صدارتی انتخاب میں انہیں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیے جانے پر مہر ثبت ہوگئی ہے۔ وہ ری پبلکن جماعت کے صدر جارج بش کے خلاف امریکی صدارت کا انتخاب لڑیں گے۔

سینیٹر جان کیری کی اس زبردست کامیابی کے فوراً بعد ان کے ایک حریف ویسلے کلارک نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کی دوڑ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

جان کیری نے دونوں ریاستوں میں باآسانی کامیابی حاصل کرلی ہے جو جنوبی امریکی ریاستوں میں ان کی پہلی کامیابی ہے۔

شمالی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان کیری نے اب تک چودہ ریاستوں میں ہونے واالے پرائمری انتخابات میں سے بارہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کامیابی کے بعد ریاست ورجینیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی عوام تبدیلی کے لیے رائے دے رہے ہیں۔

ورجینیا میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جان کیری نے کسی بھی امیدوار کے لیے یہ مشکل بنا دیا ہے کہ وہ انہیں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیے جانے سے روک سکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد