BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 July, 2004, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیری کا امریکی قوم سے وعدہ
جان کیری
’میں وائٹ ہاؤس کی ساکھ اور اعتماد بحال کروں گا‘
امریکہ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جان کیری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی ساکھ اور اعتماد بحال کریں گے۔

بوسٹن میں اپنی پارٹی کے کنونشن کے دوران صدارتی عہدے کے لیے اپنی نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کرنے کے بعد انہوں نے کہا ’میں وہ کمانڈر ان چیف ہوں جو کبھی بھی امریکہ کو جنگ کے غلط رستے پر نہیں لے جائے گا‘۔

انہوں نے کہا ’ہم یہاں ایک واحد مشترکہ مقصد کے تحت جمع ہوئے ہیں اور وہ ہے امریکہ کو دنیا کے سامنے مضبوط اور قابل احترام بنانا۔ ہم دنیا کو بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم سچائی سے کام لیں اور امریکی قوم کو سچ بتائیں۔ اور یہی آج میرا آپ سے پہلا عہد ہے‘۔

جان کیری نے کہا ’ صدر بننے کے بعد میرا نائب صدر ایسا ہوگا جو ماحولیات کے قوانین بنانے کے لیے آلودگی پھیلانے والوں سے مل کر خفیہ ملاقاتیں نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع ایسا ہوگا جو ہمارے اعلٰی فوجی رہنماؤں کی نصیحت سنے گا‘۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر بش کے خلاف جان کیری کی جیت کے سلسلے میں ان کی یہ تقریر بہت اہمیت کی حامل ہے۔

جان کیری نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ان کی قیادت میں امریکہ بہتر اور محفوظ تر ہوگا۔

بی بی سی کے نامہ نگار روب واٹسن نے کہا ہے کہ پارٹی کے کنونشن میں موجود افراد نے جان کیری کی تقریر نہایت اچھا خیر مقدم کیا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی تقریر باہر کی دنیا پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔

تقریبائ چار ہزار افراد جان کیری کا خطاب سننے کے لیے جمع تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد