بش احمق، ظالم ہے: شمالی کوریا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر جارج بش کو ’احمق‘ اور ’ظالم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر بش نے شمالی کوریا کے رہنما کم یانگ ال کو ’ظالم‘ کہہ کر پکارا تھا، شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جواب میں کہا ’اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ شمالی کوریا یہ کہنے میں درست تھا کہ وہ (صدر بش) ایک سیاسی احمق ہیں جن میں بنیادی اخلاقی تقاضوں کا بھی فقدان ہے۔ بش ایک ایسا ظالم ہیں جس نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ان کا گروہ سیاسی لٹیروں کا گروہ ہے‘۔ ترجمان نے واضح کیا کہ شمالی کوریا اگلے ماہ ایٹمی پروگرام پر متوقع اجلاس کے سلسلے میں اس ماہ کے آخر میں ہونے والی ورکنگ گروپ میں شریک نہیں ہوگا۔ پچھلے ہفتے ہڈ سن میں تقریر کرتے ہوئے صدر بش نے اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو غیر مسلع کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے مدد مانگیں گے۔انہوں نے کہا ’میں نے یہ محسوس کیا کہ دوسرے ممالک کو ساتھ شامل کرنا اہم ہے جیسے چین، جاپان، روس اور جنوبی کوریا جو شمالی کوریا میں ظالم کو غیر مسلح، غیر مسلح کہیں‘۔ امریکہ نے شمالی کوریا سے کہا کہ اگر وہ اپنے ایٹمی پراگرام کو منجمد کرے اور غیر مسلع کرے تو اس کے عوض اسے امداد مل سکتی ہے۔ مگر کوریا اس مدت سے متفق نہیں ہے اور امریکہ کے دعوؤں کی تردید بھی کرتا آیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی پر کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے گنجائش کو ’ہزاروں گنا‘ بڑھائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||