BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 August, 2004, 08:07 GMT 13:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولن پاول کا ایتھنز کا دورہ منسوخ
جنگ مخالف مظاہرے
ایتھنز میں جنگ مخالف مظاہرین امریکی سفارتخانے جانا چاہتے تھے
امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول نے یونان میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ کام میں مصروفیت بتائی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کولن پاول نے واشنگٹن میں کام کی مصروفیت کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔

ایتھنز میں جمعہ کے روز ہزاروں جنگ مخالف افراد نے امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی آمد کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین نے بش انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور عراق اور افغانستان میں فوجی آپریشن کی مذمت کی۔

مظاہرین امریکی سفارت خانے تک جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ان کا راستہ روک دیا۔

مظاہرے کے دوران کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن کی وجہ سے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ مظاہرین نے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں کی مخالفت کررہے تھے، توڑ پھوڑ کی۔ بعض مظاہرین فلسطینی پرچم لیے ہوئے تھے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم یہاں اس لیے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کولن پاول کو یونان نہیں آنا چاہئے تھا۔۔۔ ہم امریکہ مخالف نہیں ہیں، ہم امریکی سامراجیت کی مخالفت کرتے ہیں۔‘

ایتھنز میں کھیلے جانے والے اولمپک گیمز میں امریکہ نے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب اتوار کو ہو گی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد