 |  گزشتہ چند روز سے نیو یارک میں صدر بش کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں |
نیویارک میں ریپبلیکن پارٹی کے کنوینشن کے موقع پر صدر بش کے مخالفین نے شہر کی گلیوں میں احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ میڈیسن سکوئر گارڈن کو جہاں کنوینشن منعقد ہوگا ’سیل‘ کر دیا گیا ہے اور ہزاروں پولیس اور بم سکواڈ کے اہلکار کتوں کی مدد سے میڈیسن سکوئر کے ارد گرد گلیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ احتجاج کا اہتمام کرنے والے منتطمین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ میں حکومت کی عراق پالیسی پر شدید نقطہ چینی ہو رہی ہے وہ دو لاکھ پچاس ہزار مظاہرین کی شمولیت کی توقع کر رہے ہیں۔ پچھلے چند روز میں نیویارک میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس نے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ |