BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 August, 2004, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روضۂ علی کی دیوار کو نقصان
نجف
روضۂ علی سے گہرے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں
عراق کے شہر نجف اشرف میں امریکی فوجوں نے ایک بار پھر حضرت علی کے روضہ کے اردگرد حملے کیے جس سے کہا جاتا ہے کہ روضۂ علی کے احاطے کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔

مختلف ٹیلی ویژن چینل دیوار کو پہنچنے والے نقصان کی عکس بندی دکھا رہے ہیں تاہم امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوار نقصان ان کی کارروائی کی وجہ سے نہیں پہنچا۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی کارروائی سے روضہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ توپ بردار ہیلی کاپٹروں نے مزاحمت کاروں پر بمباری کی جبکہ امریکی ٹینک گولہ باری کرتے ہوئے روضہ علی سے چار سو میٹر قریب پہنچ گئے۔

روضہ علی پر اب بھی مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا کنٹرول ہے اور روضہ کا کنٹرول آیت اللہ علی سیستانی کے حوالے کرنے کے لئے بات چیت بے نتیجہ رہی ہے۔

روضۂ علی کے احاطے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ روضۂ علی میں سینکڑوں عراقی موجود ہیں۔

پیر کو جیسے ہی دن کا آغاز ہوا، روضۂ علی کے احاطے میں مارٹر گولے داغے جانے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔

مقتدیٰ الصدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ روضہ کا انتظام آیت اللہ سیستانی کے نمائندوں کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم آیت اللہ سیستانی کے ایک قریبی معتمد سید موسوی کا کہنا ہے کہ پہلے دونوں فریق کو اپنی سپاہ واپس لے جانی چاہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد