BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 July, 2004, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قریع کے استعفیٰ کی منظوری پر اصرار
قریع
فلسطینی وزیراعظم نے امن و امان بحال کرنے کے لیے ناکافی اختیارات کو مستعفی ہونے کا جواز قرار دیا تھا
فلسطینی مقننہ کے ارکان نے یاسر عرفات سے اصرار کیا ہے کہ وہ وزیراعظم احمد قریع کا استعفیٰ منظور کر لیں۔

فلسطینی وزیراعظم نے امن و امان بحال کرنے کے لیے اختیارات کے ناکافی ہونے کو مستعفی ہونے کا جواز قرار دیا تھا۔

اب فلسطینی مقننہ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

فلسطینی سربراہ یاسر عرفات نے غزہ میں شدت پسندوں کے مظاہروں کے بعد احمد قریع کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے بعد غربِ اردن میں پیش آنے والے ایک تازہ ترین واقعہ میں بدھ کے روز ایک مسلح شخص نے نابلس میں ایک مقامی اہلکار کو اغوا کر لیا ہے۔

فلسطینی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو ہوا جس میں اس کمیٹی کی قرارداد پر بحث کی گئی جسے تشدد اور اغوا کے واقعات کے بعد حالات کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے غزہ بھیجا گیا تھا۔

ارکان اسمبلی نے تینتالیس کے مقابلے میں چار ووٹ سے کمیٹی تمام سفارشات کی توثیق کر دی۔

ان سفارشات میں کہا گیا تھا کہ مسٹر احمد قریع کی حکومت تحلیل کی جائے اور اس کی جگہ ایک نئی قابینہ تشکیل دی جائے۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر قریع کی حکومت امن و امان بحالی کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد