شیرون: یاسرعرفات نشانہ بن سکتے ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیرِ اعظم ایرئیل شیرون نے کہا ہے کہ وہ اب فلسطینی رہنما یاسرعرفات کو جسمانی نقصان نہ پہچانے کے پابند نہیں رہے ہیں۔ انھوں نے امریکی صدر جارج بش کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ تین سال قبل کئےگئے اس وعدے کے مزید پابند نہیں رہے ہیں۔ ایک اسرائیلی ٹیلی ویژین کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نےکہا ہے کہ انھوں نے صدر بش کو تین سال قبل اس بات کی ضمانت دی تھی کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہچایا جائےگا۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران فلسطین کے دو بڑے رہنما شیخ احمد یاسین اور عبدالعزیز رنتیسی کی ہلاکتوں کے بعد، فلسطین کے عہدیداروں نے یاسر عرفات کی حفاظت کے بارے میں کافی تشویش ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن کے وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے فلسطینی رہنا یاسر عرفات کو قتل کئے جانے کے خلاف رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||