پولیس کو تمیز کی ہدایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کی حکومت نے پولیس کو کہا ہے کہ وہ عام شہریوں کے ساتھ تمیز سے پیش آئے۔ بنگلہ دیش کے ایک مقامی اخبار ’نیو ایج‘ کے مطابق ملک کے ہر پولیس سٹیشن کو ایک ضابطۂ اخلاق بھیج دیا گیا ہے۔ رہنما اصولوں کے مطابق پولیس والوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ جب بھی وہ کسی عام شہری سے بات کریں تو کھڑے ہو کر پہلے سلام کریں پھر بات کریں۔ نئے ضابطۂ اخلاق میں آدمیوں کو ’سر‘ کہہ کر مخاطب کرنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ عورتوں کو ’آپ‘ کہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ نئے ضابطۂ اخلاق میں انیس گزارشات پیش کی گئی ہیں اور ان کا مقصد یہ ہے کہ عام شہریوں سے بہتر تعلقات قائم کیے جائیں۔ ہر پولیس سٹیشن کے انچارج کو کہا گیا ہے کہ وہ ضابطۂ اخلاق کی کاپی فریم کروا کر پولیس سٹیشن میں لگوائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||