رمزفیلڈ کے دورۂ ڈھاکہ پر خاموشی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے بنگلہ دیش میں حکام کے ساتھ عراق میں امن قائم کرنے کے لئے ممکنہ امداد کے سلسلے میں بات چیت کی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق انہوں نے براہ راست فوجی مدد نہیں مانگی۔ جمعے کے روز ان کی آمد سے پہلے ڈھاکہ میں ان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا جس میں عراق میں امریکی پالیسیوں کے مخالفت کی گئی تھی۔ وزیراعظم خالدہ ضیا سے بات چیت کے بعد ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران دنیا میں مختلف مقامات پر امن فوجی بھیجنے پر بنگلہ دیش کی خدمات کی تعریف کی۔ توقع کی جارہی ہے کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ نے اس دورے کے دوران بنگلہ دیش سے عراق میں فوجی مدد کے لئے کہا ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بنگلہ دیش جو جنوبی ایشیا کے غریب ترین ممالک میں ہے۔ بیرونی دنیا میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر اپنی فوج بھیج چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||