BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی فوج پر نئے الزامات
کیا یہ الزامات درست ہیں؟
پہلے ایک اخبار الزامات کے بعد مافی مانگ چکا ہے
لندن میں وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا گزشتہ ماہ برطانوی فوجیوں نے عراقی مزاحمت کاروں کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی۔

برطانیہ کے اخبار ’دی گارڈین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی فوجیوں نے فوجی کارروائی کے دوران مارے جانے والے عراقی جنگجوؤں کی لاشوں کے ساتھ یہ نازیبا سلوک کیا تھا۔

اخبار کے مطابق یہ الزامات ایک عراقی ہسپتال کی طرف سے جاری کیے جانے والے موت کے سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے لگائے گئے ہیں۔

مجر الکبیر کے قریب عمارہ کے ہسپتال میں لڑائی میں ہلاک ہونے والے بائیس مزاحمت کاروں کی لاشیں لائی گئی تھیں۔

اخبار کے مطابق سات سرٹیفیکیٹس میں تحریر تھا کہ برطانوی فوج کی طرف سے مہیا کی جانے والی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی تھی اور ان پر تشدد کے نشانات تھے۔

عراق میں تعینات برطانوی فوج کے ایک ترجمان نے الزامات کو بے بنیاد اور فوج کی تضحیک کہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد