BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 02:30 GMT 07:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سربراہ کے بعد نائب سربراہ بھی
سی آئی کے سربراہ جارج ٹینٹ
استعفے کی وجوہات ذاتی بتائی جاتی ہیں
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جارج ٹینٹ کے مستعفی ہونے کے ایک ہی روزم بعد ادارے کے نائب سربراہ جیمز پاوٹ ریٹائر ہورہے ہیں۔

جیمز پاوٹ سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز تھے اور وہ ادارے کے جاسوسبں کی نگرانی کرتے تھے۔

سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دو ہفتے پہلے کیا گیا تھا اور اس کا ٹینٹ کے مستعفی ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم واشنگٹن میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق ریٹائر منٹ کے لیے اس وقت کا انتخاب دانشمندانہ نہیں ہے اور اسے سی آئی اے میں بحران کی نشانی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

جمعرات کو پہلے صدر بش نے اعلان کیا تھا کہ جارج ٹینٹ نے چند ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

جارج ٹینٹ گزشتہ سات سالوں سے امریکی خفیہ ادارے کی سربراہی کر رہے تھے۔

وہ جولائی کے وسط تک تمام اختیارات اپنے نائب جان میکلولن کے حوالے کر دیں گے جو نئے ڈائریکٹر کی تقرری تک ادارے کے سربراہ کے فرائض ادا کریں گے۔

صدر بش نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ جارج ٹینٹ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ٹینٹ ایک مضبوط اور قابل سربراہ ثابت ہوئے ہیں۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر امریکہ میں عراق کی جنگ سے پہلے غلط معلومات مہیا کرنے اور القاعدہ کے خطرے سے نمٹنے کے حوالے سے کافی تنقید ہو رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے صدر بش کو بتایا تھا کہ عراق کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے مہونے کے بارے میں ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد