’اسلحہ کی تلاش ابھی جاری ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جارج ٹینٹ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عراق پر جنگ مسلط کرنے سے قبل وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے متعلق معلومات کے بارے میں غلط بیانی سے کام نہیں لیا گیا۔ انہوں نے سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چند موقعوں پر البتہ اس معلومات کے غلط معنی بیان کئے گئے تاہم اس صورتحال کے فوراً بعد ہی ایسے غلط تاثرات کو درست کردیا گیا تھا۔ کمیٹی میں ڈیمو کریٹک سینیٹروں عراق کے ہتھیاروں کے بارے میں حاصل کی گئی معلومات کے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔ جارج ٹینٹ نے کہا ہے کہ عراق میں وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ اس سے قبل انہوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ عراق میں گزشتہ دو ہفتہ کے دوران تشدد آمیزی میں اضافہ ہوا ہے۔ عراقی جنگ کے بعد وہ دستاویز شدید تنقید کا نشانہ بنا ہے جس میں امریکی خفیہ ادارے نے عراق کے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات پیش کی تھیں اور جس کی بنیاد پر عراق کے خلاف جنگ کا جواز پیش کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||