ڈاکٹر قدیر پر جارج ٹینٹ کا الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے جوہری سائنس داں عبد القدیر خان کے بارے میں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے نفع کی خاطر چار براعظموں میں جوہری راز پہنچائے تھے۔ جارج ٹینٹ نے کہا ہے کہ عبدالقدیر خان کا پردہ امریکی اور برطانوی جاسوسوں نے فاش کیا ہے جو ان کے پھیلائے ہوئے جال میں گھس کر کئ سال سے کارروائ میں مصروف تھے۔ پاکستان کے صدر پرویز مشرف اس سے پہلے یہ اعلان کرچکے تھے کہ عبدالقدیر خان کو معافی دے دی گئی ہے جنہوں نے تسلیم کیا تھا میں اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہوں ۔ تاہم پاکستان میں حزب مخالف کے سیاست داں کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ حکومت اور فوجی لیڈروں کی لاعلمی میں یہ سارا کام کرتے رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||