سلہٹ دھماکے کے چار ملزم گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں ایک مزار سے ملحق مسجد میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے برطانوی ہائی کمشنر کے محافظ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور پولیس نے اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دھماکہ حضرت شاہ جلال کے مزار سے ملحقہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت ہوا۔ اس دھماکے میں چالیس افراد زخمی ہوئے تھے جن میں برطانوی ہائی کمشنر سمیت کئی اعلی پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ برطانوی وزیرخارجہ جیک سٹرا نے اس بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر انور چوہدری پہلے مسلمان ہیں جنہیں کسی ملک میں برطانوی سفارت کاری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انور چوہدری کے تقرر سے برطانیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔ انور چوہدری بنگلہ دیشی نژاد برطانوی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ مزار پر اسی سال جنوری میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انور چوہدری کو ڈھاکہ منتقل کر دیا گیاتھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||