بنگلہ دیش میں ہڑتال، زندگی متاثر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں حزبِ اختلاف کی جماعت عوامی لیگ کی طرف سے دو روزہ عام ہڑتال کی اپیل پر ملک میں سکول، بازار اور ذرائع آمد و رفت بند رہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ممکنہ فسادات اور ہنگاموں کو روکنے کے لئے بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ حزب اختلاف کی طرف سے اس سال ہڑتال کی آٹھویں اپیل ہے جس میں ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوام لیگ خالدہ ضیا کی حکومت پر بد عنوان اور نا اہلی کا الزام لگاتی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ وہ جمعہ تک اقتدار سے الگ ہو جائے۔ حکومت کا اصرار ہے کہ وہ سن دو ہزار چھ تک اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہڑتال سے قبل حزب اختلاف کے سات ہزارکارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے حکومت کو تین ہفتوں کے اندر گرفتار کئے جانے والے افراد کی ہائی کورٹ نے حکومت سے ان افراد کی گرفتاری کا جواز بھی طلب کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||