BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 09:53 GMT 14:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: طوفان میں سڑسٹھ ہلاک
سیلابی پانی
بنگلہ دیش کے شمالی اضلاع میمن سنگھ اور نیتروکونا میں بدھ کو آنے والے طوفانوں میں اب تک سڑسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

دونوں اضلاع کے کئی دیہات طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ تیز ہوائیں اور بارشیں کمزور مکانات کو اڑا لے گئیں جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بہت بڑی تعداد میں لوگ گھر تباہ ہونے کے بعد کُھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں۔

سینکڑوں زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے اور حکام کا کہنا ہے طوفان سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں طوفان کے متاثرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں زیادہ تر افراد کے ٹانگ یا بازو ٹوٹ چکے ہیں یا ان کے ان کے جسم پر گہرے گھاؤ ہیں۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈھاکہ سے اضافی ڈاکٹر، نرسیں اور ادویات منگوائی گئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد